کورونا کیسز میں کمی کے بعد سینما گھر کھولنے کا اعلان کر دیا گیا، ماسک لگانا اور فاصلہ رکھنا لازمی قرار

بیجنگ(پی این آئی):کورونا کیسز میں کمی کے بعد سینما گھر کھولنے کا اعلان کر دیا گیا، ماسک لگانا اور فاصلہ رکھنا لازمی قرار، چین نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے گزشتہ چھ ماہ سے بند سنیما گھر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی حکومت کی فلم سے متعلق امور کی

انتظامیہ نے جمعرات کو ایسے علاقوں میں سنیما گھر کھولنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جہاں وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ کم ہوچکا ہے۔ ان علاقوں میں 20 جولائی سے سنیما کھول دیے جائیں گے۔ تاہم جن علاقوں میں کورونا وبا سے متعلق متوسط یا انتہائی درجے کے خدشات ہیں ان میں سنیما گھر بدستور بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق سنیما گھروں کو حکومتی قواعد و ضوابط پر لازمی عمل کرنا ہوگا ۔ سنیما آنے والوں کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازم ہوگا۔ سنیما حال میں صرف 30 فی صد نشستیں ہی پُر کرنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے پیشگی بکنگ کروانا ہوگی اور فلم بینوں کو اپنے ہمراہ کھانے پینے کی اشیا لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

close