حدیقہ کیانی نے وزیراعظم سے کن خواتین کے لئے رعایت مانگ لی، بےچاری کیا کریں؟

کراچی(پی این آئی)معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے وزیراعظم عمران خان سے بیوٹی سیلونز سے متعلق ایس او پیز بنانے کی درخواست کی ہے۔ملک بھر کے تمام شہروں میں لاک ڈاؤن کے باعث بیوٹی پارلرز بھی بند ہیں جس سے بڑے پیمانے پر خواتین بے روزگار ہوگئی ہیں۔اس صورتحال میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے

کہ لاک ڈاؤن سے 80 فیصد بڑے بیوٹی سیلونز کی خواتین بےروزگار ہو گئی ہیں، حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ بے روزگار خواتین کو بھی فنڈز دیے جائیں۔گلوکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ کاروبار کھولنے کے حوالے سے ایسے ایس او پیز بنائے جائیں جو بیوٹی سیلونز کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے تاہم کچھ صنعتوں اور کاروباری اداروں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم اب تک بیوٹی پارلر کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close