مہوش حیات اوراینجلینا جولی ایکسا تھ کہاں جلوہ گر ہونے والی ہیں؟مداحوں کیلئے بڑا سرپرائز

لاہور (پی این آئی)صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات کو ہالی ووڈ کی معروف اسٹار اور مخیر اداکارہ انجلینا جولی کی تیار کردہ بی بی سی پروڈکشن ’My world‘ میری دنیا میں شامل کیا جارہا ہے۔سپر ہٹ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی، لوڈ ویڈنگ اور جوانی پھر نہیں آنی سے شہرت حاصل کرنے والی مہوش حیات کا کہنا

ہے کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ بی بی سی ورلڈ کے لیے میرا انٹرویو جلد ہی نشر کیا جائے گا۔‘مہوش حیات نےکہا کہ انجیلینا جولی کا یہ پہلا ٹی وی شو ہے، جس کی کہانی جتنی سننے میں اچھی ہے، مجھے امید ہے لوگوں کو اس سے بھی بڑھ کر پسند آئے گی۔مہوش نے ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انجیلینا نے اپنے شو کے لیے ایک عمدہ تصور تخلیق کیا، جس کا مقصد ناظرین کو دنیا میں جاری امور سے آگاہ کرنا ہے، اس سے مداحوں کو بین الاقوامی امور کے بارے میں اپنی رائے پیدا کرنے میں مدد کے لیے حقائق اور اعداد و شمار بھی پیش کیے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close