شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی

کراچی (پی این آئی) اداکار جوڑے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں کئی ماہ کی علیحدگی کے بعد باضابطہ طلاق ہوگئی ہے جس کا انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے۔شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے اور سائرہ نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ یہ بہت ہی

مشکل ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ اپنی بیٹی کیلئے بہترین والدین بنیں تاکہ وہ اپنے حصے کا وہ پیار اور عزت حاصل کرپائے جس کی وہ مستحق ہے۔انہوں نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، اسی سے ملتا جلتا پیغام سائرہ یوسف نے بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ یوسف میں طلاق ہوچکی ہے جس کی وجہ ماڈل گرل صدف کنول کو قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں شہروز سبزواری نے طلاق کی خبروں کی تردید کردی تھی اور صدف کنول کے حوالے سے باتوں کو بھی افواہیں قرار دیا تھا۔شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ میں گزشتہ ماہ جون میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم انہوں نے شادی اب ختم کی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close