ن لیگ نے سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کر دی، نیا صدر اور نیا نائب صدر مقرر

لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کر دی۔سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر جبکہ شاہ محمد شاہ کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو 29ستمبر 2023ء کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا ،استقبالیہ کمیٹی قائد نواز شریف کے 21اکتوبر کو استقبال کے لئے صوبہ سندھ کے لئے تشکیل دی گئی تھی۔

close