پولیس نے ڈاکوں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی، ایک ڈاکو ہلاک

اسلام آباد(آئی این پی)کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کا ڈاکوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا، ڈاکوں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے،ترجمان پنجاب پولیس کے بیان کے مطابق سندھ پولیس کے ساتھ بروقت معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے مجرموں کا مکمل خاتمہ اور کچے کے علاقوں میں ریاست اور قانون کی رٹ بحال کی جائے گی،

ڈاکوں کے خلاف جاری آپریشن سکیورٹی ایجنسیز کی معاونت سے تیار کیے گئے روڈ میپ کے مطابق کیا جا رہا ہے، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے،ترجمان پولیس کیمطابق علاقے میں پولیس چوکیوں کو جدید آپریشنل وسائل کی فراہمی سے مزید مضبوط کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس ٹیموں کو چین والی اے پی سیز بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

close