سندھ حکومت کا صحافیوں کی سہولت کا بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

کراچی(آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مہنگائی میں لوگوں کو ریلیف دیناچاہتے ہیں، کل پاکستان میں آئین کو مقدس سمجھنے والوں کا دن تھا،کراچی پریس کلب میںپریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی آئے یہ اعزاز تھا،شرجیل میمن نے کہا کہ بدتمیزی کا طوفان بھارت اور اسرائیل کے کہنے پر برپا کیا جا رہا ہے، جسٹس صاحب کے خلاف منظم مہم چلائی گئی،

ان کی آنکھیں اس وقت بند تھیں جب ثاقب نثار پی ٹی آئی دفاتر میں جاتے تھے،انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار سے ان کے وزرا گھر جاکر ملتے تھے،ثاقب نثار نے کینیڈا اور امریکا میں لوگوں سے گھروں میں ملاقاتیں کی،شرجیل میمن نے اس موقع پر اعلان کیا کہ صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس شروع کی جائے گی،سندھ حکومت عوام کو مفت علاج کی سہولیات دے رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا تو این آئی سی وی ڈی حیدرآباد گئے، این آئی سی وی ڈی میں پرائیویٹ اسپتال سے بہتر علاج ہوا۔،شرجیل میمن نے کہا کہ نے کہا کہ گورنر سندھ اور ہم ایک پیج پر ہیں، صدر مملکت نے غیرقانونی اور غیرآئینی کام کیا۔

close