شیخوپورہ ،تاجر کے گھر اور دکان میں ایک سال میں 5 بار ڈکیتی

شیخوپورہ(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف شیخوپورہ میں دن دہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی اطلاع پا کر مین بازار میں پہنچ گئے جہاں تاجر برادری کے رہنماں نے سابق وفاقی وزیر کے روبرو ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافے اور عدم تحفظ کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے

چیئرمین مرکزی انجمن تاجران چوہدری احمد خورشید اور صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز نے بتایا کہ مین بازار میں پرائز بانڈ کا کام کرنے والے تاجر نوید احمد کی دکان اور گھر میں ایک سال کے دوران ڈکیتی کی پانچ وارداتیں ہو چکی ہیں مگر پولیس ایک بھی واردات میں لوٹی گئی رقم برامد نہیں کر سکی جس کے باعث تاجروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے مین بازار میں پولیس کا کوئی پہرہ نہیں تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ چوک شاہ کالونی میں پولیس کا عارضی ناکہ ختم کر دیا گیا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نقب زنو ں گروہ نے ایک گھر میں دو دو روز قیام کیا اور وہاں سے دو راتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان نکال کر منی ٹرکوں پر لوڈ کر کے فرار ہو گئے سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے استفسار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن نے موقع پر بتایا کہ پرائز بانڈ ڈیلر کی شاپ پر ہونے والی ڈکیتی کی رقم 15 روز میں برآمد کر لی جائے گی سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کے حلیے معلوم ہو گئے ہیں جس پر چیئرمین مرکزی انجمن تاجران چوہدری احمد خورشید نے کہا کہ ٹھیک 15 روز کے بعد ہم یہاں دوبارہ اکٹھے ہو کر پرائز بانڈ ڈیلر نوید احمد کو اٹھ لاکھ روپے کی رقم پولیس سے دلوائیں گے اگر پولیس نے یہ رقم نہ دی تو میں اعلان کرتا ہوں کہ میں احتجاجی طور پر یہ رقم اپنی جیب سے ادا کر دوں گا ایس ایچ او نوید اشرف نے بتایا کہ مین بازار میں کل سے دو پولیس کانسٹیبل تعینات ہوں گے جبکہ چوک شاہ کالونی معراج پورہ روڈ میں بھی پولیس کا عارضی ناکہ دوبارہ لگا دیا جائے گا۔

close