شیخوپورہ: پولیس کا آپریشن، کتنے ہتھیاربرآمد؟

لاہور (پی این آئی) پولیس نے انتخابات سے قبل شیخوپورہ میں اسلحہ کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے دوران ایک ہزار ہتھیار قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

آر پی او شیخوپورہ ریجن بابرسرفراز الپا اور ڈی پی او زاہد نواز مروت نےبتایا کہ پورے ریجن میں کسی کو اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی، پولنگ کے دن ہماری غیر جانبداری نظر بھی آئے گی۔آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا نے بتایا کہ الیکشن سے قبل ضلع بھر میں آپریشن کیا گیا، 226 کلاشنکوفوں سمیت 800سے زائد خود کار اسلحہ برآمد کیا گیا ، 3 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 700 سے زائد شرپسند عناصر سے ضمانت نامے بھی لیے گئے ، اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والوں کیخلاف 170 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او زاہد نواز مروت نے کہا کہ ہمیں ابھی بھی نفری کی کمی کا سامنا ہے ، الیکشن ڈے پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔

close