گالیاں دینے کی بجائے اپنی کارکردگی پر عوام کو قائل کریں

لاہور (آئی این پی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انتخاب کیلئے جمہوری اور آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے، انتخابی عمل صاف و شفاف طریقے سے ہونا چاہیے اور تمام جمہوری اور آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے،سیا ستدان ایک دو سرے کوگالیاں دینے کی بجائے اپنی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کوقا ئل کریں۔

انہوںنے کہاکہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے جنرل الیکشن کی تیاریاں سے لگتا ہے کہ اب ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے ہر کسی کو کھلے دل سے ایک دوسرے کو تسلیم کرنا چاہیے۔آپسی اختلافات کوبھلا کر صرف ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا عزم سب کے دلوں میں ون پوائنٹ ایجنڈے کی طرح ہونا چاہیے۔عوام کے دلوں میں بھی لاوا پک رہا ہے۔عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مخلص نمائندوں کو چن کر پارلیمنٹ تک پہنچائیں گے تاکہ وہ ملک کے مستقبل کے اچھے فیصلے کر کے عوام کے دیرینہ مسائلوں کو حل کریں گے۔انہو ںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن ملتوی کرانے کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں، عوام کو دانشمندی کا مظاہر کرنا اور ایسے نمائندوں کا انتخابات کرنا ہوگا جو ملک کے لئے بہتر طور پر خدمات انجام دیں سکیں۔

close