گوجرخان، اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، شوہر ہی اپنی بیوی کا قاتل نکلا

راولپنڈی(آئی این پی )گوجرخان پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، شوہر ہی اپنی اہلیہ کا قاتل نکلا،جسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم مناظر محمود نے بیٹی کے رشتہ کے تنازعہ پر اہلیہ شائستہ پروین کو قتل کرنے کا انکشاف کیا، دونوں میاں بیوی بیٹی کا رشتہ اپنی مرضی سے کروانا چاہتے تھے،

ملزم مناظر محمود نے پولیس کو اطلاع دی کہ کسی نامعلوم شخض نے فائرنگ کر کے میری اہلیہ شائستہ پروین کو زخمی کر دیا،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی تھی،گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تو دوران تفتیش پتا چلا کہ مقتولہ کا شوہر مناظرمحمود ہی اپنی بیوی کا قاتل ہے۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،امملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

close