چوہدری سرور کے خاندان میں بڑی سیاسی کامیابی

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی سکاٹ لینڈ میں رودرگلن اور ہیملٹن کے ضمنی انتخاب میں سکاٹش لیبر ویسٹ منسٹر کی سیٹ جیت لی۔ رپورٹس کے مطابق سابق گورنر چوہدری سرور نے کامیابی پر اپنے بیٹے انس سرور کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی ۔انہوں نے کہا یقین ہے کہ انس اپنی محنت جاری رکھیں گے۔

لاہور میںسابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی تاریخی کامیابی پر چوہدری سرور نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی۔سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رودرگلن اور ہیملٹن کے ضمنی انتخاب میں سکاٹش لیبر پارٹی کا میدان مارنا ناقابل یقین ہے۔ چوہدری انس سرور اور انکی سکاٹش لیبر پارٹی تاریخی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہیانہوں نے مزید کہا کہ امید ہے لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی۔اور سکاٹ لینڈ میں تقسیم کا خاتمہ ہو گا ۔چوہدری سرور نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انس اپنی محنت جاری رکھیں گے اور اپنی پارٹی کو شہرت کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

close