سرکاری ملازمین مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرنے سڑک پر آ گئے

فیصل آباد(آئی این پی)سرکاری ملازمین نے ایپکا کے زیراہتمام حکومت کی طرف سے ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ اور شب خون مارنے، جان لیوا پالیسیوں، بے حسی، لیو انکیشمنٹ اور پنشن رولز میں ترمیم کے خلاف ضلع کونسل چوک میںبھرپور احتجاج کیاجس میں سینکڑوںملازمین نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئرنائب صدر اورڈویژنل صدر چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں، ،صوبائی نائب صدرو عرفان خان،میاں شہزاداختر،وائس چیئرمین ایپکاپنجاب میاں مقصود احمد،سینئرنائب صدر میاں عبدالوہاب،سرپرست اعلیٰ عامرمحمود اعوان،سینئرنائب صدر رانایاسرخورشید،جنرل سیکرٹری محمدافضل،سرپرست ناظم حسین گجر،سینئروائس ڈویژنل صدر محمدعمران بٹ،صداقت بلوچ ،دلاورحسین رندھاوا،راناآصف شہزاد،ڈویژنل نائب صدر میاں محمدعثمان نے کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ پنجاب ملازمین کے خلاف نکلنے والے پنشن اور لیو انکیشمنٹ و دیگر ناجائز نوٹیفیکیشنز کو فی الفور واپس لیا جائے۔ ایل پی آر قوانین میں ترمیم سے ملازمین کا معاشی قتل کیا گیا ہے، لیو انکیشمٹ میں تبدیلی سے فی ملازم 4لاکھ سے 20لاکھ تک نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن ہر حال میں واپس لینا پڑے گا پینشن گریجویٹی ودیگر مراعات میں کسی قسم کی کوئی کمی کسی صورت قبول نہیں ہوگی اپگریڈیشن کے نوٹیفکیشن میں لفظ Same Scale کی بجائے Same Post لکھا جائے اپگریڈیشن سے رہ جانے والی تمام پوسٹوں کو اپگریڈ کیا جائے، سروس سٹرکچر تیار کیا جائے جونئیر کلرکس سے بطور سنئیر کلرکس پروموشن کے لئے ٹائپ ٹیسٹنگ کی شرط ختم کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ایک ملک میں ایک دستورخاص اور عام سرکاری ملازمین کی تفریق کا خاتمہ مساوی بنیادوں پر تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے الاونسسز دینا ہوں گے یوٹیلیٹی الاؤنس، سول سیکرٹریٹ الاؤنس، ٹیکنیکل الاؤنس،جوڈیشنل وایگزیکٹ الاؤنس ودیگر الاونسسز مساوی بنیادوں پر تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے دئیے جائیں گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت واپس کی جائے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بلاتفریق تقرری کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے اور سروس سٹرکچر تیار کیا جائے میڈیکل الاونس 50روپے روزانہ کی بنیاد پر دیا جارھا ہے اس رقم سے ڈسپیرین کا ایک پتا نہیں ملتاصحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے جس میں ڈاکٹر کی فیس چیک اپ ٹیسٹ آپریشن ودیگر سہولیات میسر ہوں کنوینس الاؤنس 100روپے سے بھی کم روزانہ کی بنیاد پر دیا جارھا ہے جبکہ پٹرول کے ایک لیٹر کی قیمت 320 روپے ہے کم از کم ایک لیٹر پٹرول کے مساوی روزانہ کے حساب سے دیا جائے ہاوس رینٹ 967روپے کے حساب سے سرکاری ملازمین کو دیا جارھا ہے جس رقم سے ایک دن کے لئے ایک ٹینٹ بھی کرایہ پر نہیں ملتا ہے ہاؤس رینٹ نئے پے سکیل پر 60 فیصد تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے دیا جائے ،پے پروٹیکشن ایک بنیادی مطالبہ ہے جس کو ہر حال میں ہونا چاہیے خالی آسامیاں ختم کرنے کی بجائے ان پر بھرتی کرکے بیروزگاری ختم کی جائے اور خالی آسامیوں پر پروموشن کے حقدار ملازمین کی فوری طور پر پروموشن کی جائیں لوئر ہے سکیل ملازمین کو بنیادی سکیل نمبر 05دیا جائے اور ہر پانچ سال ٹائم سکیل دیا جائے ۔

close