پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ میں زیر تعلیم پہلی بار چینی طالبعلم کی پی ایچ ڈی مکمل ہو گئی

لاہور(آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان میں زیرتعلیم طالب علم مسٹر ٹیان شوٹنگ نے تاریخ کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے چینی طالب علم ہیں۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ شعبہ تاریخ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین کی زیر نگرانی مکمل کیا۔

ان کے تحقیقی مقالے کا عنوانـ’ پاکستان میں اعلی تعلیم کی تاریخ:جامعہ پنجاب کا خصوصی مطالعہـ‘ تھا۔ اس کامیابی پر شعبہ تاریخ کے اساتذہ اور طلبائوطالبات نے ٹیان شوٹنگ اور پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین کو مبارک باد پیش کی ۔ اپنے پیغام میںوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور شعبہ تاریخ کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ ایک غیر ملکی طالب علم نے یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور اپنا کام مکمل کیا۔

close