لاہوریوں کو میٹھا زہر پلانے کی کوشش کرنے والے پکڑے گئے، کوٹ لکھپت، نشتر ٹاؤن میں جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ، معروف برانڈز کی 7900 تیار جعلی بوتلیں، 12 ہزار خالی بوتلیں برآمد

لاہور(آئی این پی)لاہوریوں کو میٹھا زہر پلانے کی کوشش کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں۔۔خفیہ اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کوٹ لکھپت نشتر ٹائون میں جعلی کاربونیٹڈڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے معروف برانڈز کی 7900 تیار جعلی بوتلیں،12 ہزار خالی بوتلیں برآمدکر لیں۔ مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کوٹ لکھپت نشتر ٹائون میں جعلی کاربونیٹڈڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے معروف برانڈز کی 7900 تیار جعلی بوتلیں،12 ہزار خالی بوتلیں برآمدکر لیں۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ کھلے رنگ،کیمیکلزاورنل کے آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔2 فلنگ مشینیں، پریشر پمپ،واٹر ٹینک، اورگیس مکسچربھی ضبط کر لیا گیا۔راجہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر مضر صحت بوتلیں سپلائی کے لیے تیار کی گئیں۔جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی بوتلوں پرلگی اصل جیسی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا عام صارف کے لیے مشکل ہوتاہے۔تیار نقلی بوتلوں کو لاہور کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ مزید برآں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ جعلی بوتلوں کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کی اطلاع سوشل میڈیا یا ہیلپ لائن نمبر 1223 پر دیں۔ ۔۔۔

close