رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی، 3 کی حالت نازک

اٹک (آئی این پی ) اٹک میں تیز رفتار رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ اٹک میں دندی میرا شریف کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار رکشہ اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے ہسپتال میں حالت تشویشناک ہونے پر 3 شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔

close