پنجاب پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، نقدی اور اسلحہ چھین کر فرار

گوجرانوالہ (پی این آئی) ڈاکوؤں نے رات کو گشت کرنے والی پولیس وین کو لوٹ لیا۔۔۔۔۔ ڈاکو گوجرانولہ پولیس اہلکاروں سے نقدی کے ساتھ سرکاری اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لٹنے والے سب انسپکٹر شوکت علی کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ ورکاں میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔ سب انسپکٹر شوکت علی کے مطابق تھانہ کوٹ لدھا کی پولیس وین نائٹ گشت پر تھی، تھابل دوچھا کے قریب سڑک پر دو ڈمپر ایسے کھڑے تھے جیسے کوئی ایکسیڈنٹ ہوا ہو۔۔۔۔

ڈمپروں کو دیکھ کر پولیس وین روکی تو اچانک تین مسلح ڈاکو سامنے آ گئے اور اسلحہ تان لیا، ڈاکوؤں نے وہاں موجود دو راہگیروں سے بھی لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے۔۔۔۔۔

close