ڈھابے پر کھانا کھانے سے مزدوروں سمیت 27 افراد کی حالت غیر

بورے والا(آئی این پی)ڈھابے پر زہریلا کھانا کھانے سے مزدوروں سمیت 27 افراد کی حالت غیر ہوگئی،متعدد افراد بے ہوش،ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد کو بورے والا اور گگومنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا،ڈھابے کا مالک اور عملہ تالے لگا کر فرار،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاوں 367/ ای بی میں ایک فیکٹری سے ملحقہ کھانے کے ڈھابہ پر زہریلا کھانا کھانے سے فیکٹری کے مزدوروں اور دیگر 27 افراد کی حالت غیر ہوگئی متعدد افراد بیہوش ہوگئے

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو گگو منڈی اور بورے والا کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دیگر افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کیا جارہا ہے ڈھابے کا مالک اور ملازم دوکان کو تالے لگا کر فرار ہوگئے تھانہ گگومنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں متاثرہ افراد میں محمد سرور،اعجاز،سمیر احمد، محمد رمضان،جان محمد،محمد عمر،اشفاق احمد،صادق علی،محمد حنیف اور محمد اسلم بھی شامل ہیں۔۔۔

close