پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم، کن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے؟

بورے والا(آئی این پی)پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹوں کی تقسیم پر دیگر امیدواران نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،عمران خان کی قیادت میں ٹکٹ ہولڈرز کی مکمل حمایت کا اعادہ،پارٹی کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے متحد رہنے کا عزم۔تفصیلات کے مطابق بورے والا میں صوبائی اسمبلی کے حلقوں 229 سے عائشہ نذیر جٹ،230 سے سید سلمان مہدی اور 231 سے سردار خالد نثار ڈوگر کو پارٹی قیادت کی طرف سے ٹکٹ جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے خواہشمند دیگر امیدواران سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،

سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان،سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر علی بھٹی،پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق احمد اعوان اور دیگر امیدواران نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لئے پارٹی چیئرمین کا فیصلہ مقدم ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے عمران خان کے ویڑن اور انکے ہر فیصلہ کو قبول کرتے ہوئے پارٹی کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے پارٹی کے فیصلوں کے خلاف جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے چوروں اور ڈاکووں کو متحد ہوکر عبرتناک شکت سے دوچار کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔۔۔

close