چوروں نے قبرستان کو بھی نہ چھوڑا، لاکھوں روپے مالیت کی اشیا چوری کر لی گئیں

بورے والا(آئی این پی)چوروں نے قبرستان کو بھی نہ چھوڑا۔ تفصیلات کے مطابق علی رضا سکنہ مجاہد کالونی نے درخواست دائر کی ہے کہ ندیم۔ رمضان۔عرفان۔ رضوان اور مجید نے مجاہد کالونی کے قبرستان برلب نہر سے لاکھوں روپے مالیت کے 4عدد نلکے۔ 16 عدد درخت۔ 39 عدد ٹی ار 4عدد سریااور 15 ہزار اینٹیں چوری کرکے بیچ دی ہیں۔۔

اہل علاقہ کے سامنے ملزموں نے چوری کا اعتراف بھی کیا ہے لیکن چور مال اور رقم واپس کرنے سے لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔۔اہل علاقہ کا مطالبہ ہے ملزمان کے خلاف فوری طور پہ پرچہ درج کرکے مسروقہ سامان اور رقم واپس لی جائے۔۔۔

close