4 سالہ بیٹے، 5 سالہ بیٹی کی موجودگی میں، پولیس کانسٹیبل ہارون خان کی نمازہ جنازہ ادا

میانوالی (آئی این پی)میانوالی میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل ہارون خان کی نمازہ جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی،شہید پولیس کانسٹیبل ہارون خان کی نماز جنازہ میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید، آر پی و شارق جمال سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،

نماز جنازہ میں شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کے جسد خاکی پر پولیس اور شہریوں کی طرف سے گل پاشی کی گئی، اس موقع شہید ہارون خان کا 4سالہ بیٹا اور 5سالہ بیٹی بھی موجود تھے۔

close