پنجاب یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ ڈگری آن لائن داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا شیڈول جاری

لاہور (آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس /کامرس پارٹ ون ، پارٹ ٹواور بی اے (سماعت سے محروم) سالانہ2023ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق تمام ریگولر،لیٹ کالج، پرائیویٹ ، امپرووڈویژن، اضافی مضامین اور خصوصی کیٹیگریز(ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم ۔ڈی، جنرل نرسنگ ، فاضل اور وفاق المدارس ) کے امیدوار اب سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم15مئی 2023ء تک جمع کروا سکتے ہیں

جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم16تا30 مئی2023ء جمع کروائے جاسکیںگے۔ امیدواروں کومطلع کیا جاتا ہے کہ تمام داخلے آن لائن ہوں گے اور داخلہ فارم دستی اور بذریعہ ڈاک کسی صورت وصول نہیںکیا جائے گا۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہے۔

close