فیصل آباد کی سیاست میں تبدیلی، مریم نواز نے رانا ثناء اللہ اور چوہدری شیر علی گروپ کے اختلافات ختم کرا دیئے

فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز فیصل آباد میں مقامی سطح پر رانا ثناء اللہ اور چوہدری شیرعلی گروپ کے اختلافات ختم کرانے میں کامیاب،دونوں رہنما ئوں کو آمنے سامنے بٹھا دیا،پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گذشتہ روز بھی فیصل آباد میں مصروف دن گزار ا اور وہ مقامی ہوٹل میں تنظیمی عہدیداروں‘ سابق اراکین اسمبلی‘ ٹکٹ ہولڈرز سمیت مختلف وفود کے ساتھ ملاقاتیں کررہی ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ رات سابق سینیٹرفاروق احمد خان نے اپنی رہائش گاہ پر محترمہ مریم نواز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں بابائے سیاست چوہدری شیر علی‘ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں‘ سابق ایم این اے چوہدری عابد شیر علی‘ اسرار احمد منے خان سمیت سابق اراکین اسمبلی اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی،اس موقع پر دونوں گروپوں کے رہنما ایک دوسرے سے بات چیت بھی کرتے رہے یاد رہے کہ دونوں گروپ درمیان ایک عرصہ سے اختلافات تھے جس کی وجہ سے 2013ء کے جنرل الیکشن میں فیصل آبادسٹی کی چاروں نشستوں پر پی ٹی آئی کو کامیابی ملی،اس سے قبل فیصل آباد کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتاتھا تاہم دونوں گروپوں کے اختلافات ختم کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز نے پل کا کردار ادا کیا جس کی جہ سے دونوں گروپوں کے درمیان اب دوریاں کم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیںحالیہ ضمنی الیکشن میں رانا ثناء اللہ گروپ نے چوہدری عابدشیرعلی مکمل حمایت کی۔

close