پیپلز پارٹی رہنما نے آٹے چینی کی سستی فراہمی کے لیے ڈپو سسٹم رائج کرنے کی تجویز پیش کر دی

لاہو ر(آئی این پی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈپو سسٹم دوبارہ نافذ کرنے تک عام آدمی پریشان رہے گا،فلور مل مالکان سب سے بڑے ڈاکو ہیں،مہنگائی کا علاج ڈپو سسٹم ہے،ورنہ مافیاز ہمیں کھا جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو کی 95ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی موقع پر سنٹرل سیکرٹریٹ میں انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ ،فیصل میر،میاں ایوب،الطاف قریشی ،فائزہ ملک اور دیگر کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کا آغاز علامہ یوسف اعوان نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بھٹو فیملی و پیپلز پارٹی کے شہدا کے لئے دعا کرائی۔تقریب میں احمد فاروق جواد رانا،احسن رضوی،فائزہ ملک،بشری ملک،افنان بٹ،جمیل۔منج،نرگس خان،سونیا خان،رانا محموداشرف،نعیم اسلم کیانی،علامہ یوسف اعوان،ڈاکٹر جاوید جان،ایڈون سہوترا،فرخ مرغوب،طارق خورشید،انجم بٹ،افراز نقوی،نادیہ شاہ۔حاجی عزیز الرحمن چن،عمران اٹھوال،نسیم سہوترا،مسرت صدیقی،انیسہ بانو،راو شجاعت،طاہر غالب،اور کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے معرض وجود میں آتے ہی عوام کے دلوں میں گھر کر لیا تھا،ہم اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی اصلاحات پاکستان کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں،بھٹو نے انتہائی مشکل حالات میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالی۔سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ ہم 95ویں سالگرہ تقریب میں سب کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔شہید بھٹو کی ولادت پیپلز پارٹی کے لئے بڑی خوشی کا دن ہے۔آج بھٹو شہید کے روشن کیے گئے دئیے اسی طرح روشن ہیں۔شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے گلگت بلتستان،پشاور سے کوئٹہ تک جیالے بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔بھٹو اس لیے زندہ ہے کیونکہ وہ عوام اور مزدور دوست رہنما تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا متفقہ آئین ،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھٹو کی دین ہے۔بھٹو نے قوم کو سر اٹھا کر چلنے کا درس اور شعور دیا۔تقریب کے آخر من یں قائد عوام کی سالگرہ کا دن کیک کاٹا گیا اس موقع پر کارکنوں نے جئے بھٹو،زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ،جب تک سورج چاند رھے گا بھٹو تیرا نام پر رہے گا کے نعرے لگائے۔

close