گیس چوری کیخلاف کریک ڈائون، درجنوں کنکشنز منقطع ، لاکھوں روپے کے جرمانے

لاہور( آئی این پی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 82 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 20 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 16گیس کنکشنزمنقطع اور4 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گیس کنکشنزمنقطع ،کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشنزپر 40 گیس کنکشنزمنقطع کیے اور 15 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہالپور میں کمپریسر کے استعمال پر 8 گیس کنکشنزمنقطع کیے گئے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع کئے گئے اور ایک لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

close