مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑا ریلیف، آٹا مزید سستا ہوگیا

لاہور(پی این آئی) چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں مزید 5روپے کلو کمی کر دی گئی ۔

چکی مالکان کی جانب سے 5روپے کمی سے فی کلو قیمت 165سے کم ہو کر 160روپے کلو کی سطح پر آگئی ہے۔ چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں تین روز میں مجموعی طو رپر 15روپے کلو کمی دیکھی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گندم کی نئی فصل آنے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

close