فیصل آباد میں ڈاکوئوں کا راج، شہریوں کو زخمی اور قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں مسلح ڈاکوئوں کی واردتواں کے دوران شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی اور قتل کرنے واقعات میں اضافہ،، مختلف مقامات پر آج پھر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکوئوں نء فائرنگ کرکے ایک شخص قتل جبکہ دو بری طرح زخمی کردیا،ریسکیو1122 نے زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جبکہ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا،

آئے روز خونی ڈاکوئوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ اور خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے۔ضلعی پولیس اتھرے ڈاکوئوں کے گروہوں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی‘ جبکہ دیگر 70 زائد سے وارداتوں میں بھاری مالیت کی نقدی‘ طلائی زیورات دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں‘ مویشی چرا لیے‘ پولیس واقعات کا سراغ نہ لگا سکی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 267 رب جالندھر ڈجکوٹ کا رہائشی 62 سالہ امجد ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر آ رہا تھا کہ جب وہ تاندلیانوالہ تا ڈجکوٹ روڈ پر پہنچا تو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے روکا اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے گولیاں مار کر بری طرح لہولہان کر دیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔اسطرح آج صبح جھنگ روڈ سدھار کا رہائشی 60 سالہ حاجی سلیم ولد بابو خان کام کاج کے سلسلہ میں شہر آ رہا تھا جب وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے عقب میں پہنچا تو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر لہولہان کر دیا اور جھنگ روڈ پر سبزی منڈی سدھار کے قریب بھی اتھرے ڈاکوئوں نے محنت کش 29 سالہ منشا شاہ ولد خضرحیات سکنہ اویس نگر کو روک کر لوٹ مار کرتے ہوئے مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا،

اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچایا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اتھرے ڈاکوئوں نے سرگودھا روڈ پر میثاق المال کے سامنے مزاحمت کرنے پر ٹرک ڈرائیور ثمر عباس سکنہ چنیوٹ کو قتل اور تاندلیانوالہ روڈ پر مزاحمت پر دوسرے ٹرک ڈرائیور زوار حسین سکنہ بہاولپور کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کے گروہوں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ اعجاز ٹائون میں ڈاکوئوں نے محمد شکیل کی موٹرسائیکل‘ نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا‘ 115 ج ب میں ڈاکوئوں نے نوید اختر ولد محمد صدیق وملحقہ صدام اور رفیق کے گھروں میں 10 رکنی ڈاکوئوں نے زبردستی گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 13تولے سونا‘ نقدی ایک لاکھ 57ہزار لوٹ لی‘ بھائی والا میں شہباز کا موبائل فون چھین لیا گیا‘ بھائی والا میں واجد حسین کا موبائل فون‘ نقدی 6ہزار چھین لی گئی‘ حفیظ آباد میں ڈاکوئوں نے شیراز علی کی موٹرسائیکل‘ 2 عدد موبائل فون چھین لیے‘ لقمان آباد میں اشرف سے ڈیڑھ تولے سونا ونقدی 60ہزار لوٹ لی گئی‘ اسلامیہ پارک سے ڈاکوئوں نے محمد عاصم سلطان سے بھی نقدی 50ہزار وموبائل فون چھین لیا گیا‘ مراد کالونی میں فیصل کا موبائل ونقدی چھین لی گئی‘ 69 ج ب میں علی اکبر سے ایک لاکھ 60ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا‘ 432 گ ب میں علی ساجد کی حویلی سے 10لاکھ مالیت کی بھینس چوری ہو گئیں، قصبہ تاندلہ میں اعظم‘ 423 گ ب میں عارف کو لوٹ لیا گیا‘ نشاط آباد میں شیراز علی کی موٹرسائیکل‘ موبائل فون چھین لیا گیا‘ گرین ٹائون میں عدیل کی موٹرسائیکل چور لے گئے‘ لقمان سے 60ہزار کی نقدی‘ اسلامیہ پارک میں عالم سلطان کی نقدی چھین لی گئی‘ لاری اڈا میں حسن نواز کے چیک چوری ہو گئے‘ ریل بازار میں کامران کی موٹرسائیکل چور لے گئے‘ ریلوے روڈ پر منشا کا بجلی میٹر چوری ہو گیا‘ چنیوٹ ولاز میں عمیر کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے‘ اعجاز ٹائون میں شکیل کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا‘ حسنین ٹائون میں عارف حسین کا واٹر پمپ چوری ہو گیا‘ مراد کالونی میں جمیل‘ علامہ اقبال کالونی میں احمد‘ 69 ج ب میں اکبر لٹ گیا‘ کوہ نور پلازہ سے نعیم عباس‘ گٹ والا پارک میں علی‘ ہمت پورہ میں تنویر‘ 432 گ ب میں رحمت بھی نقدی‘ موٹرسائیکلوں ودیگر قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔۔

close