بلوچستان کے خراب مالی حالات، وزیر اعلیٰ کی چیخیں نکل گئیں

کوئٹہ (آئی این پی)وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ صوبے میں مالی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میںعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اس سال بلوچستان کو وفاق سے 45 ارب روپے ملنے تھے مگر وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی کے تحت ملنے والے شیئر کا تاحال 10فیصد بھی نہیں ملا۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کا ریاں ہوئیں اگر این ایف سی کا طے شدہ سہ ماہی شئیر نہ ملا تو ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں دے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنا آئینی طور پر طے شدہ شئیر مانگ رہے ہیں، گیس رائیلٹی کی مد میں بھی مرکز پر ہمارے 40 ارب روپے کے پرانے واجبات ہیں۔وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے کے مالی بحران کو وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے رکھیں گے۔۔۔۔

close