طوفانی بارش نے راولپنڈی کے رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ، بارشی پانی نے گھروں میں داخل ہو کر تباہی مچا دی

راولپنڈی(آئی این پی)طوفانی بارش نے ڈھوک جمعہ کے رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ،آبادی کے قریب سے گزرنے والے نالے پر قائم تجاوزات کی وجہ سے بارشی پانی نے لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر تباہی مچاہی،درجنوں گھروں میں پانی داخل ہونے سے قیمتی سامان تباہ و برباد ہوگیا،ڈھوک جمعہ پل کے ساتھ قائم نالے پر تجاوزات کی بدولت 20سے25فٹ چوڑا نالہ سکڑکر5فٹ سے بھی کم رہ گیا

کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ انسدادتجاوزات نے تجاوزات سے آنکھیں بند کرلیں جب بھی بارش ہوتی ہے پانی گھروں میں ضرورآتا ہے مسئلے سے چھٹکارے کا مستقل حل یہی ہے کہ نالے پرقائم تجاوزات کاخاتمہ کرکے نالے کو اصلی حالت میں کھلاکیاجائے،ان خیالات کااظہار بارش سے متاثرہ گھروں کے مکینوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔متاثرین کاکہنا تھا تجاوزات کیساتھ ساتھ ڈھوک جمعہ کا پینے کا پانی بھی چوری کیا جارہا ہے اور مین پانی کی لائن جس سے ڈھوک جمعہ،ڈھوک کلہور،مبارک لین کو پانی کی سپلائی کی جاتی ہے سے قریبی نجی ہائوسنگ سوسائٹی کوبغیراجازت کنکشن دیا گیا ہے جسکی وجہ سے پانی کا رخ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی جانب ہوگیا اوراہلیان ڈھوک جمعہ ودیگر علاقوں کے مکین اس گرمی کے شدید موسم میں پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں ،کنٹونمنٹ بورڈکے اعلی حکام سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری ایکشن لے کر ہمارے مسائل حل کرائیں۔۔۔۔

close