سردی کی شدت میں اضافہ، ٹیکسٹائل سٹی گیس بحران شدت اختیار کر گیا

فیصل آباد (آئی این پی) سردی کی شدت میں اضا فہ ٹیکسٹا ئل سٹی گیس بحران شدت اختیار کر گیا متعدد علاقوں میں صبح کے وقت گیس پریشر انتہا ئی کم خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات سکول جا نے والے بچے دفاتر جا نے والے خواتین و حضرات بغیر نا شتے کے گھروں سے جا نے لگے۔

تفصیل کے مطا بق فیصل آباد میں گیس بحران شدت اختیار کر گیاسردی کی شدت میں اضا فہ ہو تے ہی متعدد علاقوں میں صبح کے وقت گیس کا پریشر انتہا ئی کم ہو نے کی وجہ سے خواتین کو نا شتہ بنا نے میں مشکلات کا سامنا دفاتر جا نے والے خواتینو حضرات اور سکول جا نے والے ہزاروں بچے بغیر ناشتہ گھروں سے جا نے پر مجبور ہو گئے ملازم پیشہ افراد کے مطا بق منہ زور مہنگا ئی کے رواں دور میں روزانہ بازار سے ناشتہ کرید کر نہیں کھا سکتے حکومت گھریلو گیس صارفین کے لیے گیس سپلا ئی کو یقینی بنائے ۔

close