سوات میں خواتین کو کرکٹ میچ کھیلنے سے روک دیا گیا

سوات(آئی این پی)سوات میں ضلعی انتظامیہ نے خواتین کو کرکٹ میچ کھیلنے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سوات کے علاقے چارباغ میں مقامی عمائدین کی مداخلت پر ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر نے خواتین کا کرکٹ میچ رکوایا۔چیئرمین تحصیل کونسل چار باغ احسان اللہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورت حال ٹھیک نہیں اس لیے میچ منسوخ کیا گیا ہے۔

میچ دیکھنے کے لیے آنے والی خواتین اور کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کو جاری رکھا جائے۔واضح رہے کہ سوات میں مقامی ٹیموں گل کدہ اور کانجو کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا۔۔۔

close