جعلی مشروبات اور 100 کلو گرام چائے کی مضر صحت پتی برآمد

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف سرگرم عمل رہتے ہوئے گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع ہنگو اور ملاکنڈ میں کاروائیاں کی اور مضر صحت مشروبات اور پتی چائے کی بڑی کھیپ برآمد کیں اس حوالے سیفوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ضلع ہنگو کے ٹیم نیسمانہ روڈ پر واقع خوراک کے کاروباروں پر چھاپے مارے

تفصیلات کے مطابق ایک گودام کے معائنے کیدوران 3 سو لیٹرزسے زائد جعلی مشروبات برآمد کرکے ضبط کر لی گئی اور گودام سربمہر کیا گیا اسی طرح ایک دوکان سے 100 کلو گرام غیر معیاری اور مضر صحت چائے کی پتی بھی برآمد کرکے ضبط کر لی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئیفوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی ملاکنڈ ٹیم نے بھی بٹ خیلہ بازار میں قصائیوں، کریانہ سٹور، میگامارٹ، فروٹ فروش اور بیکری یونٹ کے معائنے کیے اور بہتری کے نوٹسسز جاری کئے، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے دونوں ٹیموں کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ملاوٹ مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انکے کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل لائی جائے گی انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کیخلاف فوڈ اتھارٹی کو بھر اطلاع دیں ان کے خلاف فوڈ حکام کاروائی کرے گی۔۔۔

close