پرویز خٹک کے دو بیٹوں، داماد اور پی ٹی آئی نوشہرہ کے صدر کے خلاف تحقیقات شروع

نوشہرہ(آن لائن) اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دو بیٹوں ،داماد اور تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے موجودہ صدر کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں غیرقانونی بھرتیوں اور سرکاری فنڈز کی غیرقانونی منتقلی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ۔

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں فنڈز کی غیرقانونی طور پر سیاسی سرگرمیوں میں منتقلی کی گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کے موجودہ ایم ایس ڈاکٹر مجتبیٰ علی اور سابق ایم ایس اور موجودہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب خان کے ادوار میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں اختیارات کا غلط استعمال کیاگیا جس کے بارے میں ایک سوال نامہ سرکاری طور پر لیڈر نمبر 247-5 ACE مورخہ 30اکتوبر2023کو جاری کیا جس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک،ان کے صاحب زادوں میئر نوشہرہ اسحاق خٹک ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی ابراھیم خٹک،داماد سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک اور تحریک انصاف کے موجود ضلعی صدر میاں عمرکاکاخیل کی سیاسی مداخلت اور فنڈز کی غیرقانونی منتقلی بھرتیوں کے بارے میں سوال نامہ جاری کیاگیاہے۔زرائع کے مطابق پرویزخٹک کے قریب ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کے ملازمین اسٹور انچارج وقار مانکی شریف،خالد ،اظہر فہد سمیت دیگر ملازمین کے پرموشن آڈرز اور سروس بک طلب کی گئی ہیں۔زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کے ڈاکٹرز کے بارے میں بھی تفصیلات آرڈز،بنک اکاونٹ وغیرہ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔آینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے زرائع کے مطابق یہ تحقیقات رولز 3(3) سال 1999کے تحت عمل کی لائی جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کے ایم ایس ڈاکٹر مجتبیٰ علی کے مطابق ہم سے جو محکمہ آینٹی کرپشن مانگ رہا ہے مہیا کردی گئی ہیں۔۔۔۔

close