بڑے کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمیکا(آن لائن)ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نارائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔سنیل نارائن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال ہو گئے کہ جب میں نے آخری بار ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی، اب میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، فرنچائز کرکٹ میں بدستور کھیلتا رہوں گا۔

نارائن نے کہا کہ مجھے سپورٹ کرنے پر میری فیملی اور خصوصاً میرے والد کا شکریہ جنہوں نے ہر وقت میرا ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز ، کوچنگ اسٹاف اور فینز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ سنیل نارائن نے 6 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔نارائن نے ٹیسٹ میں 21، ون ڈے میں 92 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 52 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔۔

close