لنڈی کوتل، طوفانی بارش، سیلابی ریلے سے 2 افراد جاں بحق، گھروں کی چھتیں، دیواریں گر گئی، رابطہ سڑکیں تباہ

لنڈی کوتل (امان علی شینواری) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے شہر لنڈی کوتل میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچا اور رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوگئے ہیں لنڈی کوتل کے علاقہ لوئے شلمان دورما کور میں کوثر ولد خان ولی نامی بچہ سیلابی ریلے میں جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ علی مسجد میں انضمام خان ولد زیورخان سکنہ لنڈی کوتل سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گیا ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں کمروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئی ہیں خیبر ولی خیل زین تڑہ ہائی سکول کی دیوار بھی سیلابی ریلے کے نظر لگ گئی گئی

تفصیلات کے مطابق خیبر زیڑے میں واحد اللہ اور جمیر رحمان  افریدی کے گھر کے دو کمرے منہدم ہوگئے، پیروخیل میں کلیم اللہ شینواری کے گھر کے دیواریں گر گئی اور کمروں میں پانی داخل ہوگئی علاقہ میرداد خیل سید گی میں  محمد عمر، جان سید،کے پانچ کمروں میں بارش اور سیلابی ریلے کی پانی داخل ہو گئی کمروں کو نقصان پہنچا، لنڈیکوتل اینزری پوسٹ کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے شلمان روڈ بند رابطہ منقطع ہو گیا ہیں،اور دیگر علاقوں میں علاقہ شیخ مل خیل،پیروخیل، اشخیل،خوگاخیل میں گاؤں کے راستے لینکس روڈ سیلابی ریلے کے باعث خراب ہوگئے ہیں  ایسے طرح کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے کی باعث مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لنڈی کوتل میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے کے باعث پاک افغان شاہراہ کئی گھنٹے تک بند رہا شاہراہ کے بندش سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش اور سیلابی ریلے کے باعث جمرود کٹہ کشتہ اور علی مسجد کے قریب کنٹینر گاڑی اور سبزی پک اپ گاڑی بھی سیلابی ریلے کے نظر ہوکر مکمل تباہ ہوگئی ہیں لنڈی کوتل میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند نے نقصانات کا جائزہ لیا اور این ایچ اے، سی این ڈبلیوں اور پی ڈی ایم اے حکام کو امدادی کاروائیاں جاری رکھنے کے لئے احکامات جاری کر دئے گئے لنڈی کوتل ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان نے  رابطے پر بتایا کہ لنڈی کوتل میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ پی ڈی ایم اے حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں سیلابی ریلے سے متاثرہ خاندانوں اور دیگر گھرانوں کو جلد مالی امداد مل جائے گی انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلابی ریلے سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی رابطہ سڑکیں پر امدورفت کے بحالی کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہیں تاکہ روڈ مرمت کر سکے اور عوام کی مشکلات میں کمی آ جائے ۔۔۔۔۔

close