گرڈ اسٹیشن پر حملہ

پشاور (پی این آئی)پشاور میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے عملے کو باہر نکال کر گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرلیا۔

آج نیوز کے نمائندے کے مطابق 500 سے زائد مشتعل افراد زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخؒ ہوئے۔ انہوں نے گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ بھی کیا۔پیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور ملحق علاقوں سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گلو زئی، محمد زئی، گل بیلہ، پخ غلام اور گل آباد فیڈر زبردستی آن کرائے گئے ہیں۔پیسکو کے ترجمان نے مزید بتایا کہ احتجاج کرنے والوں کی بڑی تعداد اور اُن کا اشتعال دیکھ کر پیسکو حکام نے پولیس سے مدد طلب کرلی۔ گزشتہ روز بھی ایک گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close