میٹرک و انٹر کے طلباء کی چھٹیاں فوری منسوخ

پشاور(پی این آئی)میٹرک و انٹر کے طلباء کی چھٹیاں فوری منسوخ۔۔۔محکمۂ تعلیم خیبر پختون خوا نے طلباء کی چھٹیوں سے متعلق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ بھیج دیا۔محکمۂ تعلیم نے مراسلے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مراسلے میں لکھا ہے کہ والدین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ امتحانات کی تیاری کے لیے طلباء خود سے چھٹیاں کر رہے ہیں۔محکمۂ تعلیم نے اساتذہ کو طلباء کی اسکول میں پڑھائی جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔۔۔۔

close