خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈ پر بڑے آپریشن بند کر دیئے گئے

پشاور (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈز پر بڑے آپریشنز روک دیئے گئے ہیں۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈ نہ دینے پر انشورنس کمپنی نے آپریشن بند کر دیئے ہیں۔۔۔۔۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صحت سہولت کارڈ پر دل، ڈائیلاسز اور کینسر سمیت مختلف بڑے آپریشن کی سہولت فراہم نہیں کی جا سکے گی ۔۔۔۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق انشورنش کمپنی نے صحت کارڈ پینل میں شامل ہسپتالوں اور تمام ڈی ایم اوز کو مراسلہ بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت تمام پینل ہسپتال 9 مئی سے داخلے لینا بندکر دیں۔۔۔۔ اس حوالے سے سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے تنقید کرتے ہوئےکہا کہ ہر چند روز بعد صحت کارڈ بند ہو جاتا ہے، پی ڈی ایم کی نااہلی سے کے پی کو خراب کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔

close