امریکہ ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، 8 ہلاک، 7 زخمی

الین (پی این آئی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الین کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الین شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں حملہ آور نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ شروع کر دی۔۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو ناقابل بیان سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے فائرنگ والے علاقے میں جنوب ایشیائی شہریوں کی اکثریت آباد ہے۔۔۔۔۔

close