اربوں روپے کے وسائل کہاں گئے؟ دہشتگردی کو واپس کون لے کر آیا؟ سوال کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کو دیئے گئے اربوں روپے کے وسائل کہاں گئے؟ا س کا جواب لینا ہوگا، دہشتگردی کو واپس کون لے کر آیا؟ ‘شہداء کی عظیم قربانیوں سے امن بحال ہوا تھا، اس محنت کو 4سالوں میں ضائع کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا سکیورٹی اور معاشی صورتحال پراِن کیمرا اجلاس ہوا، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزراء ، ارکان اسمبلی اور سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افواج پاکستان کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بریفنگ دی، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ماضی میں مذاکرات اور تازہ حملوں کی تفصیلات پربھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں، ہمارے شہداء کی عظیم قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا تھا، لیکن امن بحال کرنے کی اس محنت کو 4 سالوں میں ضائع کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی واپس کیوںآ ئی، کون لے کر آیا؟صوبوں نے دہشتگردی کے خاتمے اور فاٹا اصلاحات کے تحت رقوم دی تھیں، وہ رقوم کہاں گئیں؟ خیبرپختونخواہ کو دیئے گئے اربوں روپے کے وسائل کہاں استعمال ہوئے؟ا س کا جواب لینا ہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم نے فوج، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ۔۔۔

close