کے پی حکومت کے انفلوئنسرز کو نگران وزیر کا ذاتی فیس بک پیج پروموٹ کرنے کا ٹاسک مل گیا، پراجیکٹ ڈائریکٹرز علی خان نے احکامات جاری کر دیئے

پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر پروموٹ کرنے کیلئے بھرتی ہونے والی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز شاہ کے ذاتی فیس بک پیج پروموٹ کرنے کا ٹاسک مل گیا،نجی ٹی وی کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر زر علی نے انفلوئنسرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں فالورز 50ہزار تک بڑھنے چاہئیں۔

زر علی نے انفلوئنسرز کو پیغام دیا کہ ہمارے پاس ایک ہزار انٹرن ہیں اور اگر 400بھی پوسٹ شیئر کریں تو پیج پروموٹ ہوسکتا ہے۔،اس معاملے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر زر علی نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر فیروز شاہ صوبائی وزیر اطلاعات ہیں، اس لیے انفلوئنسرز کو ان کا پیج پروموٹ کرنے کو کہا، نگران صوبائی وزیراطلاعات بیرسٹر فیروز شاہ نے کہا کہ ذاتی پیج کو پروموٹ کرنے کا میں نے خود کسی کو نہیں کہا، معاملے کی انکوائری کی جائے گی۔۔۔۔

close