مہمند، ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں اضافہ

ضلع مہمند(آئی این پی ) مہمند میں ٹرانسفرمر چوری کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہوگئے۔ بیقابو چوروں کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ رات کو چوروں نے ایک اور ٹرانسفرمر سے کوائل،نجی موبائل ٹاور پورا سسٹم اور مسجد سے سولر سسٹم سے بیٹریاں چوری کی۔ پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔ پولیس کے خلاف احتجاج کرینگے۔

ضلع مہمند میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں مزید اضافہ ہوگئے ہیں گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے غلنئی پگل کور کے خلیل کوائڑز کے کارخانے سے 200 کیوی ٹرانسفرمر سے کوائل نکال کر خالی ڈھانچہ چھوڑ دیا 20 دنو میں چوروں نے ساتواں ٹرانسفرمر لے اڑے۔ اور غلنئی میں نجی موبائل ٹاور کی بیٹریاں سمیت پورا سولر سسٹم اور مسجد سے بیٹری چوری کی گئی ہے اس سے پہلے مختلف علاقوں سے ٹرانسفرمر اور زیادہ تر مسجدوں سے بیٹریاں اور یو پی ایس کئی کی گئی ہے چوری کی وارداتوں اضافہ ہوگئے ہیں۔ پولیس نے اب تک ان وارداتوں میں ملوث ایک چور بھی نہیں پکڑا۔ عوام نے پولیس کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ دن بھر لوگوں مختلف بہانوں سے تنگ کررہے ہیں۔ رات کو چوروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے چور آسانی سے چوری کرتے ہیں۔ ہم پولیس کے خلاف احتجاج کرینگے۔ چورو کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔۔۔

close