48 گھنٹے میں دو گھنٹے بجلی، مہمند کے آج سے احتجاجی مظاہرے اور دھرنا دیں گے

ضلع مہمند(آئی این پی ) بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ خلاف مہمند بھر کے عوام آج پیر کے دن احتجاجی مظاہرے اور دھرنا دیں گے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 48 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی عوام کو فراہم کی جاتی ہے اور اور نجی کاروباری مراکز کو ایکسپریس لائن کے بجلی 24 گھنٹے چالو ہوتی ہے جوکہ یہاں بجلی صرف کاروبار کے لئے دی جاتی دھرنے کے منتظمین نے کہا کہ 50 سالوں میں ورسک ڈیم کی رائیلٹی کا ایک پیسہ بھی نہیں دی گئی ہے۔

ہم واپڈا کے چیئرمین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رائیلٹی کی وجہ بتائے کہ ضلع مہمند کو اس ڈیم کی رائیلٹی کیوں نہیں دیا جاتا ہے اور دوسرا مہمند ڈیم کی زمین بھی حکومت کو مفت ملی ہے مگر اس ڈیم نان لوکل لوگوں کو بھرتی کی گئی ہے اور ضلع مہمند کے باشندوں کو دھاڑی دار بھی نہیں رکھتے ہیں۔ ہم اس وقت تک دھرنا دیں گے جب تک ہمارے سب مطالبے مان جائیں گے۔۔۔۔

close