کرک (آئی این پی) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرک کے علاقے میٹھا خیل میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں،
فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔۔۔۔






