اسلام آباد میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جان سے گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ہمک میں واقع ایک فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف کے اور 1 کراچی کے علاقے ملیر کا تھا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ 1 مزدور تاحال ملبے تلے دبا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعے میں 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں لکی، سجاد، کبیر اور اعجاز شامل ہیں۔