پیپلز پارٹی نے بھی انتخابات میں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ انتخابات کیلیے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنا ضروری ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہماری خاموشی کمزوری نہیں بلکہ سیاسی تربیت ہے،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کا ہمیشہ مفاہمت پر یقین رہا ہے، سابق صدر نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی ہے،

شازیہ مری نے کہا کہ مارنے یا جیل میں ڈالنے کی سیاست آصف زرداری کی نہیں، ہمارا آج بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہماری خاموشی ہماری کمزوری نہیں سیاسی تربیت ہے، آصف زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،شازیہ مری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا تھا محسن نقوی کو بیٹے کی طرح سمجھتے ہیں مگر یہ نہ سمجھیں کہ وہ ہمارے کام کرے گا۔

close