پی ٹی آئی الیکشن کے خلاف درخواست کی سماعت مقرر

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف اکبر ایس بابر سمیت 11 درخواست گزاروں کی اپیلیں موصول ہوئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کردیا،

ان درخواستوں پر ابتدائی سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے تین دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئے۔پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

close