غیرقانونی اسلحہ ، شراب کیس، سابق وفاقی وزیر کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب کیس کے معاملہ کی سماعت ہوئی، سول جج صہیب بلال رانجھا نے علی امین گنڈا پور کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل راجہ ظہورالحسن پیش نہیں ہوئے، پراسکیوٹر اور تفتیشی افسر کیس ریکارڈ کے ساتھ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیا۔

close