جوڈیشل لاک اپ چمن میں فائرنگ کے واقعہ اور قیدیوں کا فرار

کوئٹہ (آئی این پی)وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے چمن میں قیدیوں کے فرار اور فائرنگ کے معاملے کی انکوائری کی منظوری دے دی،وزیراعلی بلوچستان نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کی جانب سے 29جون کو جوڈیشل لاک اپ چمن میں فائرنگ کے واقعہ اور قیدیوں کے فرار ہونے سے متعلق ارسال کی جانے والی سمری پر کیس کی حساسیت کے پیش نظر محکمہ کی جانب سے تجویز کردہ چیئرمین، چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی)کی سربراہی میں اس معاملے کی انکوائری کرنے کی منظوری دے دی،انکوائری میں واقعہ کے محرکات اور وجوہات کی موثر جانچ پڑتال کے بعد سفارشات کی رپورٹ وزیراعلی کو پیش کی جائے گی۔

close