سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی، اسلام آباد میں باپ بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت میں گٹر میں گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے،افسوسناک واقعہ منگل کی شام اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں پیش آیا جہاں ایک 14 سالہ لڑکا گٹر میں گرگیا جس کو نکالنے کے لئے اس کے والد نے بھی گٹر میں چھلانگ لگادی،

پولیس ذرائع کے مطابق گٹر میں گرنے کے باعث 50 سالہ عبدالرحمن اور 14سالہ بیٹا ارشد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو ٹیم نے باپ بیٹے کی لاشیں باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں ۔

close